Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

عرب حکمران گریٹر اسرائیل کے منصوبے کی تکمیل میں معاون کا کردار ادا کر رہے ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ وحدت ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے، تاکہ شرپسند عناصر کو کسی شرپسندی کا موقع نہ مل سکے، تمام مرکزی جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب اور اضافی نفری تعینات کرکے کسی بھی شرپسندی کے خدشے کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے، صوبے بھر میں وحدت اسکاؤٹس کے نوجوان مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ جلوسوں کی حفاظت کی ذمہ داری سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے راستوں کی صفائی، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی متعلقہ اداروں کی اولین ذمہ داری ہے، کراچی شہر کی تعمیر نو کے لئے جن بڑی سیاسی جماعتوں نے مشترکہ جدوجہد کی طرف قدم بڑھایا ہے، یہی جماعتیں اس شہر کی تباہی کی ذمہ دار بھی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی شہر کی رونقیں بحال کرنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے مختلف مذہبی، سیاسی و سماجی جماعتوں اور سینیئر بیورکریٹس کو بھی مشاورتی عمل میں شریک رکھا جانا چاہیئے، کراچی کی ترقی و استحکام کیلئے بھرپور عزم کے ساتھ شفافیت اور نیک نیتی اولین شرط ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا، تاہم علاقائی انتظامیہ کو قانون کی عمل داری کے نام پر کسی جلوس کے راہ کی رکاوٹ بننے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، تمام لائسنس یافتہ و روایتی جلوس حسب سابق بھرپور مذہبی عقیدت و احترام سے نکالے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواداری اور باہمی احترام ہمارے مذہب کا حصہ ہیں، علماء کرام کو چاہیئے کہ تمام مسالک کے بنیادی عقائد کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے احتیاط کے دامن کو مضبوطی سے تھامے رکھیں، تاکہ تمام مسالک کے مابین ایک دوسرے کا احترام قائم رہ سکے۔
انہوں نے کہاکہ کچھ اضلاع میں ہمارے متعدد ایسے معتدل علماء و ذاکرین کے داخلے پر انتظامیہ نے پابندی عائد کر دی ہے، جنہوں نے ہمیشہ وحدت و اخوت پر زور دیا اور انہیں اہل تشیع کی طرح اہل سنت برادران بھی احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یہ اقدام سراسر تعصب پر مبنی ہے اور تکفیری گروہوں کو خوش کرنے کے لئے کیا گیا ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اسرائیل اور عرب ریاستوں کی اسلام دشمن پالیسیوں کے خلاف جمعہ کے روز ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے، آج بعد از نماز جمعہ ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی، جن کا مقصد اسرائیل کے ناپاک عزائم کو آشکار اور عرب کے خائن حکمرانوں کے خلاف نفرت کا اظہار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب حکمران گریٹر اسرائیل کے امریکی منصوبے کی تکمیل میں معاون کا کردار ادا کر رہے ہیں، مظلوم فلسطینیوں کے خون کا سودا کرنے کی یہ کوشش عرب کے حکمرانوں کو مہنگی پڑے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular