Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے ایکٹ پر فوری عمل کیا جائے، آغا راحت الحسینی

مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کے خطیب و ممتاز عالم دین علامہ سید راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ عارضی ملازمین کے مستقلی ایکٹ 2020 پر جلد از جلد عمل درآمد کر کے چھ ہزار عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے ایکٹ کی اسمبلی نے منظوری دی ہے جس کے بعد گورنر نے بل پر دستخط بھی کر دیے ہیں اور یہ ایکٹ گزٹ آف پاکستان میں شائع بھی ہو چکا ہے اور وزارت قانون نے اس ایکٹ پر عمل درآمد کیلئے تمام محکموں کو خطوط بھی لکھے ہیں مگر اس کے باوجود اس ایکٹ پر عملدرآمد میں تاخیر باعث تشویش ہے اور اس ایکٹ پر عمل درآمد میں تاخیر سے چھ ہزار غریب عارضی ملازمین کے چولہے ٹھندے ہونے کا خدشہ ہے۔ اس لیے فوری طور پر اس قانون پر عملدرآمد کرکے غریب ملازمین میں پائی جانے والی تشویش کو دور کیا جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular