جن طالبان قیدیوں کو رہا کیا وہ کمانڈروں اور جنگجووں کی حیثیت سے لڑائی کے میدان کی طرف واپس لوٹ گئے
دو کالم(نیوزڈیسک) افغان طالبان رہائی کے بعد دوبارہ لڑائی کی کارروائیوں کی طرف لوٹ رہے ہیں، امریکی جریدے "فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت نے جن طالبان قیدیوں کو رہا کیا وہ کمانڈروں اور جنگجووں کی حیثیت سے لڑائی کے میدان کی طرف واپس لوٹ گئے، وہ افغان حکومت کو گرانے کے لیے لڑائی جاری رکھنا چاہتے ہیں تا کہ اس کی جگہ "امارت اسلامیہ” کی حکومت آ سکے۔ اگر یہ معلومات درست ہوئیں تو اس سے قطر میں فریقین کے بیچ ہونے والی تمام امن کوششیں برباد ہو جائیں گی۔


































