تل ابیب میں صہیونی وزیر اعظم کے گھر کے سامنے ہزاروں افرادکا مظاہرہ
تل ابیب (نیوز ڈیسک) صہیونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہوکی برطرفی کیلئے احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی ہے، تل ابیب میں صہیونی وزیر اعظم کے گھر کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے اکٹھا ہو کر نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا، مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جن پر نتن یاہو استعفیٰ دو اور نتن یاہو ہمارے لئے باعث شرم ہے ،کے نعرے درج تھے، پولیس نے اس موقع پر مظاہرین کو اپنے محاصرے میں لے لیا، یادرہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران تل ابیب میں صہیونی وزیر اعظم کے خلاف متعدد بار مظاہرے ہو چکے ہیں


































