فوجیوں اور مظاہرین میں جھڑپیں، 22فلسطینی زخمی ،کئی گرفتار
رام اللہ (نیوز ڈیسک) غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف غرب الاردن کے علاقے کفر قدوم کے عوام نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین پر صہیونی فوجیوں نے آنسو گیس کے شیل داغے اور ربرکی گولیاں چلائیں جس سے 10 فلسطینی زخمی ہوگئے،بیت المقدس میں بھی صہیونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں او ر صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے 12 فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ کئی کو گرفتار کرلیا گیا، غاصب صہیونی فوجیوں نے غرب الاردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو اغوا کرلیا ،انہیں بیت لحم، قدس اور جنین میں گھروں پرحملہ کرکے اغوا کیا گیا
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- صہیونی بستیوں کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ


































