سرگودھا کا دوسرا اور فیصل آباد کا تیسرا نمبر، لاہور دسویں پوزیشن پر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی اور شرپسندی کے واقعات پر ضلعی سطح پر رپورٹ تیار کرلی گئی، محکمہ داخلہ پنجاب کی رپورٹ کے مطابق شرپسندی میں راولپنڈی پہلے نمبر ، سرگودھا دوسرے اور فیصل آباد تیسرے نمبر پر ہے، ڈی جی خان سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی میں چوتھے اور گوجرانوالہ 5 ویں نمبر پر ہیں، ساہیوال چھٹے، ملتان ساتویں، بہاولپور آٹھویں اور شیخوپورہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی میں 9 ویں نمبر پر ہے جبکہ لاہور کے شہری سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی اور شرپسندی میں 10 ویں نمبر پر ہیں ، رپورٹ کے بعد حکومت پنجاب نے سائبر کرائم ونگ کو متعلقہ اضلاع میں کارروائیاں کرنے کے احکامات بھی دے دیئے ہیں


































