Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں سے متعلق توہین آمیز مواد پھیلانے میں اسرائیل ملوث ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کے بارے میں توہین آمیز مواد اسرائیلی ایجنسی موساد کی جانب سے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پھیلایا جا رہا ہے، آٹھ فقہوں میں سے کسی بھی فقہ کے ماننے والوں کو کافر قرار نہیں دیا جا سکتا، علماء کرام کا فرض ہے کہ وہ اس سازش کو ناکام بنائیں اور امت کے درمیان اتحاد پیدا کرنے کیلئے محراب و منبر کا استعمال کریں، اسلامی نظریاتی کونسل کی تیار کردہ سفارشات محراب و منبر تک پہنچنی چاہئیں ، حکومت ہر قیمت پر اپنی رٹ برقرار رکھے گی۔ منگل کو اسلامی نظریاتی کونسل میں مختلف مسالک کے ماننے والوں کے درمیان روابط کے عنوان سے منعقدہ کنونشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ سے سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کے بارے میں توہین آمیز گفتگو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پھیلائی جا رہی ہے۔ اس کے باوجود پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی چار عشروں پر محیط کوششیں ناکام ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سنی، شیعہ، اہلحدیث اور بریلیوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں بھی ناکام ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ناسمجھ لوگ بغیر سوچے سمجھے لگ گئے ہیں، پاکستان کو لسانی، مذہبی، مسلکی اور علاقائی بنیادوں پر عدم استحکام کا شکار کرنے کی ہر سازش ناکام ہو چکی ہے، اب آخری کوشش شیعہ، سنی، بریلوی، دیوبندی اور سلفی کے درمیان فسادات پھیلانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں موساد کی ایک خاتون جعلی اکاﺅنٹ سے فرقہ وارانہ فسادات پھیلا رہی ہے، اسرائیل میں بیٹھی وہ خاتون عائشہ کا نام استعمال کر رہی ہے اور یہ خاتون بہت اچھی عربی بولتی ہے اور فرقہ وارانہ مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیتی ہے اور اس کے بعد شیعہ اور سنی خود اس مواد کو پھیلاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کنونشن کا مقصد یہ ہے کہ علماء کرام اور عوام کو اس سازش کے ہاتھوں استعمال ہونے سے بچایا جائے، فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے متحدہ علما بورڈ پنجاب، ملی یکجہتی کونسل اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی نے الگ الگ کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل ان ساری کوششوں کو یکجا کر کے نئے قومی چارٹر کی شکل دے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular