فوجی حکمرانوں کو من مانی کی اجازت کب تک دی جائے گی،اقوام متحدہ
نیویارک (نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی نے میانمار میں جمہوریت کی بحالی اور تشدد کے خاتمے کیلئے سلامتی کونسل کے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے ،میانمار کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی کرسیٹائن شرائنر برگنر نے سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطا ب میں میانمار میں جمہوریت کی بحالی اور تشدد کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ سلامتی کونسل میانمار کے فوجی حکمرانوں کو انتباہ جاری کرے اور اس ملک کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوجائے ، ہم میانمار کے فوجی حکمرانوں کو من مانی کی اجازت کب تک دیں گے ،سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ میانمار کے فوجی حکمرانوں کو واضح پیغام دے تاکہ رواں سال نومبر میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کا معاملہ شفاف طریقے سے حل ہوسکے۔


































