34شیعہ علما ونوجوان گرفتار،اخوان سے تعلق پر 100علما وخطیب برطرف
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں سیکورٹی فورسز نے الشرقیہ صوبے کے شہر قطیف میں شیعہ مسلمانوں اور علما کی گرفتاریاں تیز کردی ہیں ، فورسز نے قطیف میں کئی مکانات کو مسمار کر کے 34 علما اور نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے،ادھر اخوان المسلمین کے خلاف بات نہ کرنے کے جرم میں سو سے زائد امام جمعہ و الجماعت اور خطیبوں کو برطرف کردیا گیا، اسلامی امور کے وزیر عبد اللطیف آل الشیخ نے اسلامی امور اور ارشاد کے ادارے کی درخواست پر ائمہ اور خطیبوں کی برطرفی کے احکامات جاری کئے گئے، علما اور خطیبوں سے کہا گیاتھا کہ وہ اخوان المسلمین کے خلاف بیان دیں ،انکار پر وہ دو ہفتوں سے اپنے اپنے گھروں میں نظر بند تھے


































