Fri Oct 09, 2026

آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی

روزانہ کی خبریں

سری لنکا میں برقع پر پابندی، ہزار اسلامی اسکول بند

 ابتدائی دنوں میں مسلم خواتین کبھی برقع نہیں پہنتی تھیں ،آج یہ انتہا پسندی کی نشانی بن گیا، چہرہ ڈھانپنے پر پابندی لگائی جارہی ہے ،وزیر پبلک سیکیورٹی
، حکومت کا ہزار سے زائد مدرسہ اسلامک اسکولوں پر پابندی کا بھی ارادہ ہے جو قومی تعلیمی پالیسی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،تجاویز کابینہ کو بھیج دی ہیں
کولمبو( نیوز ڈیسک)سری لنکا میں حکومت نے برقع پرپابندی اور ہزار سے زائد اسلامی اسکولز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا،وزیر برائے عوامی تحفظ سارتھ ویراسکیرا نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ قومی سلامتی‘ کی بنیاد پر کچھ مسلمان خواتین کی جانب سے مکمل چہرہ ڈھانپنے پر پابندی لگائی جارہی ہے، ہمارے آغاز کے دنوں میں مسلم خواتین اور لڑکیاں کبھی برقع نہیں پہنتی تھیں ،آج یہ مذہبی انتہا پسندی کی نشانی بن گیا ہے، حکومت کا ہزار سے زائد مدرسہ اسلامک اسکولوں پر پابندی کا بھی ارادہ ہے جو قومی تعلیمی پالیسی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،اپنی مرضی سے کوئی اسکول نہیں کھول سکتا اور نہ ہی بچوں کو جو مرضی چاہے پڑھا سکتا،انہوں نے بتایا کہ مسلمان خواتین کے نقاب پہننے اور مدارس پر پابندی کے لیے تجاویز منظوری کے لیے کابینہ کو بھیج دی گئیں۔
 

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular