بحری سرحدیں کھل گئیں، سروس گوادر پورٹ سے شروع ہوگی،وفاقی وزیر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی کابینہ نے ملکی سمندر سے فیری سروس شروع کرنے کی اجازت دے دی، وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کابینہ نے دنیا بھر کے ممکنہ مقامات کیلئے فیری سروس شروع کرنے کی اجازت دی ہے ، سمندر کے ذریعے سفر کرنے والوں کے لیے اب سمندری سرحدیں کھلی ہیں ، وزیر برائے اطلاعات نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کابینہ میں زائرین کی ضروریات کے حوالے سے بات ہوئی ہے اور زائرین فیری سروس کے ذریعے جا سکیں گے جو گوادر پورٹ سے شروع ہوگی ، کراچی پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ پر متعلقہ پورٹ اتھارٹیز کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لیے امیگریشن، کسٹم سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


































