Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

زائرین کو قید کرنا ظلم کی انتہا ہے، علامہ قاضی نیاز حسین

کیا زائرین اور دوسرے ممالک سے آنیوالوں کیلئے الگ قانون ہے
لاہور (نیوز ڈیسک) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے ملتان قرنطینہ سے منفی نتیجہ آنے کے باوجود زائرین کو اپنے گھروں کے بجائے اضلاع کی قرنطینہ میں منتقل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایران اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کرکے واپس آنے والوں کو فی الفور رہا کیا جائے، لاہور میں علما سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب انتظامیہ مسلسل جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے، جبکہ ان زائرین نے تفتان بارڈر پر اذیت ناک ایام گزارنے کے بعد ملتان میں بھی 14 کی بجائے 18 دن گزار لئے، ان کے ٹیسٹ لئے گئے، لیکن ٹیسٹ منفی آنے کے بعد بھی انہیں گھر بھیجنے کی بجائے متعلقہ اضلاع میں قید کر دیا گیا ہے، یہ ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان اور مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین کو فوری طور پر رہا کرکے ان کے گھروں میں پہنچایا جائے، علامہ نیاز نقوی نے حکومت سے استفسار کیا کہ کیا اسی طرح کا رویہ امریکا، برطانیہ، اسپین، اٹلی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے آنیوالے مسافروں کیساتھ بھی روا رکھا گیا ہے، یا یہ تذلیل صرف اور صرف ایران سے آنیوالے زائرین کیلئے ہے؟ حقیقت حال یہ ہے کہ زائرین اور دوسرے ممالک سے آنیوالے شہریوں کیلئے قانون الگ الگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متوجہ کرتے ہیں کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور انتباہ کرتے ہیں کہ زائرین کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو عوام میں پایا جانا اشتعال حکومت کیلئے مشکلات کا باعث بنے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular