
مغربی دہلی میں گولیاں چلنے کے ایک واقعہ کے بعد 5 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 3 کشمیر اور 2 پنجاب کے شہری شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد اور پولیس کے مابین گولیوں کا تبادلہ دہلی کے شکر پورہ علاقے میں پیش آیا۔ دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر اسپیشل سیل پرمود سنگھ کے مطابق گولیاں چلنے کے واقعہ کے بعد پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور ان کی تحویل سے اسلحہ اور قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
گرفتار شدگان میں سے بعض پر شبہ ہے کہ ان کا تعلق جنگجوؤں کے ساتھ ہے لیکن اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔


































