Fri Oct 09, 2026

انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی

روزانہ کی خبریں

دوحا معاہدہ کا متبادل ناکامی ،طالبان کی امریکا کو کھلی دھمکی

معاہدے میں شامل اپنے حصے کا کام کر لیا،امریکا دوحا معاہدے میں کیے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرے،مئی تک تمام افواج افغانستان سے چلی جائیں
 اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے نام خارج کیا جائے، معاہدے کی تقریب میں شریک ریاستیں اس کے نفاذ کی ذمہ داری نبھائیں، طالبان کا دوٹوک موقف
کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا اور طالبان کے درمیان دوحا معاہدے کو ایک سال مکمل ہونے پر طالبان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوحا معاہدے کا متبادل تلاش کرنے کا نتیجہ ناکامی ہوگا، طالبان نے امریکا پر زوردیا کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرے، وہ معاہدے میں شامل اپنے حصے کا کام کرچکے ہیں اور اب امریکا دوحا معاہدے میں کیے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرے ،طالبان نے اپنے باقی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی دہرایا، انہوں نے اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے اپنا نام خارج کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل انٹرا افغان مذاکرات میں تیزی لائے گا، دوحہ معاہدے کی تقریب میں شریک ریاست قطر، سلامتی کونسل سمیت تمام ممالک اور بین الاقوامی مبصرین پر معاہدے کے مکمل نفاذ کی ذمہ داری عائد ہو تی ہے، جسے پوری کرنا چاہیے ، طے شدہ تاریخ کم مئی تک تمام غیر ملکی افواج افغانستان سے چلی جائیں، وہ معاہدے کی تمام شقوں کی پابندی اور اس پر عمل درآمد افغان تنازع کے حل اور پائیدار امن کا واحد ذریعہ سمجھتے ہے، جو اسلامی نظام کے سائے میں حاصل کیا جائے گا

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular