Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے سیکھنے کی ضرورت ہے، وولکن بوزکر

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر وولکن بوزکر نےدورہ پاکستان پر کہا ہے کہ دنیا کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفد سے ملاقات کے بعد پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ تعریف ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر وولکن بوزکر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وولکن بوزکر سے ملاقات کے دوران انہیں افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ہم نے کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، مجموعی طور پر آج وولکن بوزکرسے ملاقات خوشگوار رہی۔
قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ امید ہے اقوام متحدہ (یو این) مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے موثر کردار ادا کرے گا۔
وزیر خارجہ نے وولکن بوزکر کو ملاقات کے دوران یو این جنرل اسمبلی کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، ڈی جی یو این اور سینئر افسران بھی ملاقات میں شریک تھے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر سے ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے انہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کی، اور مسلسل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزیاں بھی کر رہا ہے۔
انہوں نے وولکن بوزکر کو آگاہ کیا کہ بھارت شہریوں کو گولیوں سے نشانہ بنا رہا ہے۔
ملاقات کے دوران افغان امن عمل سمیت امن کے بحالی کے لیے کوششوں پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے خلوص نیت سے کردار ادا کر رہا ہے، خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے بین الافغان مذاکرات کا جلد انعقاد ناگزیر ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular