
| کاموں کا تقسیم کرنا*
خوشحال گھرانے کے اصولوں میں سے ہے کہ گھر کے تمام کاموں کو گھر کے تمام افراد میں ان کی صلاحیت اور استعداد کے مطابق تقسیم کیا جائے۔
ممکن ہے کسی کی ذمہ داری کمانا، کھانا بنانا، اچھا پڑھنا، صفائی ستھرائی یا کھیلنا وغیرہ ہو۔
ذمہ داری دینے کا فائدہ یہ ہو گا کہ وہ فرد ابھی سے تمام کاموں میں شریک ہو گا اور گھر کے سربراہ کو جوابدہ ہو گا۔
اس طرح گھر کا ہر فرد یہ سمجھے گا کہ اسے اہمیت دی جا رہی ہے اور اس میں خود اعتمادی بھی پروان چڑھے گی۔


































