قاسم سلیمانی کی شہادت سے مزاحمت کمزور نہیں پڑی،جنرل حسین سلامی
تہران (نیوز ڈیسک) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر کمانڈر جنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ علاقے میں امریکا کی فوجی موجودگی کے جاری رہنے سے اس کے زوال اور علاقے کی قوموں پر بھاری خرچے کے علاوہ کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا، تہران میں میڈیا سے گفتگو میں حسن سلامی نے کہا کہ امریکا کے پاس علاقے سے نکل جانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، ان کا کہنا تھا کہ عین الاسد چھاونی پر حملہ، جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے انتقام کا آغاز تھا اور یقینی طور پر یہ عمل علاقے سے امریکیوں کے انخلا اور ان کے بد امنی پیدا کرنے کے اقدامات کے خاتمے تک جاری رہے امریکی حکومت یہ سمجھ رہی تھی کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت سے مزاحمت کی مشعل خاموش ہو جائے گی لیکن اس علاقے سے متاثر ہوکر ایران، عراق، لبنان، شام اور مغربی اور دنیا کے مختلف ملکوں میں عوام کی موجودگی نے قوموں کے درمیان اتحاد مزید مضبوط کر دیا۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- خطے میں امریکی موجودگی، اخراجات کے سوا کچھ نہیں ملے…


































