ترکی کے شور کے باوجود شامی فوج کی کارروائیاں جاری رہیں گی
دمشق(نیوز ڈیسک) شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ادلب اور حلب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائیوں نے دشمنوں کی ناک رگڑ دی، ترکی کے ہنگامے اور شور شرابے کے باوجود دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائیاں جاری رہیں گی، ٹیلی ویژن پر قوم سے اپنے خطاب میں بشار الاسد نے حلب اور ادلب صوبوں میں شامی فوج کی حالیہ کامیابیوں کو شام میں دہشت گردوں کی حتمی شکست کا پیش خیمہ قرار دیا،انہوں نے دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی حالیہ کامیابیوں پر شامی عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ شامی فوج ملک کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے فداکاری اور پوری بہادری کے ساتھ جنگ کررہی ہے۔


































