جدہ(نیوز ڈیسک) سعودی وزارت صحت نے حرم مکہ شریف میں منصوبے روکنے کی ہدایت جاری کردی، وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے باعث ان تمام منصوبوں کو وقتی طور پر روک دیا جائے جن میں فی الوقت کام جاری رکھنا ضروری نہیں، وزارت صحت نے کہا ہے کہ’کام روکنے سے استثنی صرف ان منصوبوں کو ہونا چاہئے جن میں کام جاری رکھنا ضروری ہو یا وہ منصوبے جن کا تعلق مینٹیننس اور ایمرجنسی سے ہو۔


































