نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مسلح تصادم اور جنگ زدہ علاقوں میں کورونا وائرس سے جانی نقصان کا بہت زیادہ خطرہ ہے،انہوں نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کورونا کو لگام لگانے کیلئے عالمی سطح پر بالخصوص نادار ممالک میں اتحاد و ہمدردی پیدا نہ ہوئی تو دسیوں لاکھ لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی۔


































