خصوصی عدالت نے گرفتار کرکے گواہی کیلئے پیش کرنے کا حکم دے دیا
کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے جعلی حملہ کیس میں پیش نہ ہونے پر کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے اور اسے حراست میں لیکر گواہی کیلئے پیش کرنے کا حکم دے دیا، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا نے عملدرآمد رپورٹ جمع کرادی، مقدمے میں 10 گواہوں کے بیان قلمبند کیے جاچکے ہیں،پولیس کا موقف ہے کہ اورنگزیب فاروقی مقدمے کا چشم دید گواہ ہے لیکن وہ پیش نہیں ہورہا ہے ،عدالت نے ڈی آئی جی ایسٹ،ایس ایس پی کرائم برانچ اورایس ایس پی ملیر اورنگزیب فاروقی کوگواہی کیلئے پیش کرنے کا حکم دیا، 2014 میں جعلی قاتلانہ حملے میں اورنگزیب فاروقی کا بال بھی بیکا نہیں ہوا تھا جبکہ اس کا ڈرائیورعبدالوکیل،گن مین عبدالرحمان، کانسٹیبل ارشد، وحید اور سلیم جاں بحق ہوگئے تھے


































