فوجیوں نے بلا وجہ گرفتاریوں کا جواز پیش کرنے کے لئے دھماکا کیا
ریا ض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے مشہور ویب لاگر مجتہد نے جدہ کے قبرستان میں دھماکے کو سعودی فوجیوں کی اپنی کارروائی قرار دے دیا اور کہا کہ فوجیوں نے بلا وجہ گرفتاریوں کا جواز پیش کرنے کے لئے دھماکے کا منصوبہ بنایا تھا، جدہ دھماکا سعودی علما کونسل کے بیان سے جڑا ہوا ہے، دھماکے کا منصوبہ بڑے ہی احمقانہ انداز میں بنایا گیا جو صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے منصوبے سے کم احمقانہ نہیں،مجتہد لکھتے ہیں کہ سعودی حکام یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اس کام سے ایک تیر سے دو شکار کرلیں گے ، پہلا یہ کہ وہ باقی بچے اسلام پسندوں کو ختم کر دینگے اور دوسرا مغرب کی ہمدردی حاصل کر لیں گے ، جدہ میں غیر مسلمانوں کے قبرستان میں دھماکے میں4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


































