فضل عباس اور حسنین رضا کراچی، کاشف عباس ڈی آئی خان سے لاپتہ
کراچی /ڈیرہ اسماعیل خان (نیوز ڈیسک) ملت جعفریہ کے جوانوں اور بزرگوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ نہ رک سکا ، عید سے پہلے کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان سے 3 جوان لاپتہ کردیے گئے، کراچی سے فضل عباس اور حسنین رضا کوعید سے چار دن پہلے گھروں سے اٹھایا گیا،جن کے بارے میں گھروالوں کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی ،ادھر بکھر سے شیعہ جوان کاشف عباس کو لاپتہ کردیا گیا


































