اسلام کی غالب تہذیب ہے جس سے مغربی دنیا کو سب سے زیادہ خطرہ ہے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ا ±متِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ لوگوں کو مسیحیت سے اسلام کی طرف منتقلی سے روکنے کے لئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ اقدس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مغربی تہذیب ل ±چر پن کی علامت ہے جبکہ اسلام کی غالب تہذیب ہے جس سے مغربی دنیا کو سب سے زیادہ خطرہ ہے، اسی خطرہ کے پیشِ نظر اہلِ مغرب دو طریقوں سے اپنا ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، ایک یہ کہ اسلامی معاشرہ میں ا ±ن لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے جو فرقہ واریت کی آڑ میں اصحابِ رسول یا اہلِ بیت علیہم السلام کی توہین کریں اور اِس طرح عام لوگوں کا عقیدہ متاثر ہو،دوسرا طریقہ خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اسلامی مقدسات پر حملہ کرنا ہے تاکہ دینِ اسلام کا منفی تاثر لوگوں پر پڑے اور مغرب کی دم توڑتی ہوئی تہذیب کو باقی رکھا جاسکے،چونکہ امریکااور دیگر یورپی ممالک میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے، لہذا لوگوں کو مسیحیت سے اسلام کی طرف منتقل ہونے سے روکنے کے لئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ اقدس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ لوگ اسلام کے علمبردار سے متنفر ہو کر اِس دین سے دوری اختیار کریں


































