نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ تیجانی محمد باندی نے کورونا کی روک تھام کے لئے ترقی پذیر ممالک کے خلاف عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا،انہوں نے کہا کہ تمام پابندیاں بالخصوص وہ پابندیاں جو ممالک تک طبی سہولیات اور دواؤں کی ترسیل میں رکاوٹ ہیں، انہیں فوری طور پر اٹھانے کی ضرورت ہے،انہوں نے تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ کورونا کی روک تھام کے لئے ایک دوسرے کا سہارا بنیں۔


































