لبنانی عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے اصلاحات ناگزیر ہیں،انتونیو گوتریس
نیویارک (نیوزڈیسک)سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے لبنان کی حالیہ صورتحال پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بیروت دھماکے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئں، لبنانی عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔ تباہی بہت بڑی ہے لیکن لبنان تنہا نہیں، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ لبنان کے ساتھ کھڑا ہوکر ہرممکن مدد فراہم کرے گا۔ یہ یکجہتی کا لمحہ ہے اور وقت آگیا ہے حالات کو بہتربنائیں، سیکریٹری جنرل نے کہا کہ میں لبنان کے عوام کے لیے بین الاقوامی تعاون کا مطالبہ کرتا ہوں۔ لبنان کے عوام کاغصہ جائز ہے ان کی آواز سنی جانی چاہیے


































