Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

بھارت میں صہیونی سفارت خانے کے قریب دھماکہ

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں صہیونی سفارت خانے کے قریب ہونے والے دھماکے کی صہیونی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
یروشلیم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس دھماکے کا مقصد احساسات و جذبات کو بھڑکانا ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ ہندوستانی حکام واقعہ کا جائزہ لے رہے ہیں اور اسرائیلی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ کل نئی دہلی میں ڈاکٹر عبد الکلام روڈ پر صہیونی سفارت خانے کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم قریب کھڑی چند گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دھماکے کے بعد علاقے کو سیل کردیا گیا اور پولیس اور بم ڈسپوزل ماہرین جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ملوث ملزمان کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
دھماکے کی اطلاع کے بعد تحقیقاتی ایجنسیاں سرگرم ہو گئی ہیں۔ دہلی میں اس دھماکے کے مد نظر سی آئی ایس ایف نے ایرپورٹ سمیت سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر ہوئے دھماکے کے بارے میں اپنے اسرائیلی ہم منصب سے گفتگو کی۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس واقعے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور ذمہ داروں کا پتہ لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
ہندوستان میں پـچھلے آٹھ برس کے دوران اسرائیلی سفارت خانے کے قریب یہ دوسرا دھماکہ ہے۔ اس سے پہلے فروری دوہزار بارہ میں بھی اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ایسا ہی ایک دھماکہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular