کوئٹہ میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا
کوئٹہ ( نیوز ڈیسک)بلوچستان میں سخت ترین سیکیورٹی کے باجود دہشت گردی کاسلسلہ روکا نہیں جاسکا، کوئٹہ میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کو بم کا نشانہ بنایا گیا، متحدہ قبائل کی ریلی جیسے ہی ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب پہنچی تو ریلی میں شامل ایک ٹرک میں زور دار دھماکا ہوا جس سے 2افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے، سبی میں کشمیر ریلی کے شرکا چاکر روڈ دیپال چونگی کے قریب سے گزر رہے تھے کہ اچانک قبرستان کی چار دیواری کے اندر سے دستی بم پھینکا گیا ،بم حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی ہو گئے، دو دن بعد قلات کے علاقے کلی خراسانی منگچرمیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 3 مزدوروں کو قتل کردیا ،جبکہ ایک مزدور زخمی بھی ہوا۔


































