مقدمہ میں مداخلت اوربا سم عوض اللہ کی رہائی کا مطالبہ مسترد کردیا
عمان (نیوز ڈیسک)اردن نے حالیہ بغاوت میں معاونت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو سخت پیغام بھیجا ہے، سعودی لیکس کے مطابق، اردن کے شاہی دربار کی جانب سے بن سلمان کو ان کے قریبی ذریعے سے غصے سے بھرا زبانی پیغام بھیجا گیا ہے، پیغام میں حالیہ بغاوت میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمے کی کارروائی میں بن سلمان کی مداخلت کی جانب اشارہ اور باسم عوض اللہ کی رہائی کے مطالبے کو سختی کے ساتھ مسترد کیا گیا ہے، حالیہ بغاوت میں ملوث باسم عوض اللہ کافی عرصے بن سلمان کے مشیر رہے ہیں اور ان کے پاس سعودی شہریت بھی ہے


































