Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ایران کی عدلیہ کے سربراہ کی عراق آمد، عوام کا پرجوش استقبال

ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ رئیسی تین روزہ دورے پر بغداد پہونچے جہاں عراقی عوام نے ان کا زبردست استقبال کیا۔ عراق پہنچنے پر آیت اللہ رئیسی نے ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کی جائے شہادت پر حاضری دی اور ان دو شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس مقام پر بھی عراقی عوام کی بڑی تعداد انکے ہمراہ موجود تھی اور فضا اہلا و سہلا کی صداؤں اور امریکہ مردہ باد کے پرزور نعروں سے گونچ رہی تھی۔
اس موقع پر ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ یہ وہ مقام ہے جہاں ایرانی اور عراقی خون ایک ساتھ مل کر بہا ہے اور یہ وہ جگہ ہے جو امریکی جرائم اور بین الاقوامی قوانین سے گریزاں اسکی حقیقت و ماہیت کی علامت بن چکی ہے۔ انہوں نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کو صرف ایران و عراق ہی سے نہیں بلکہ پورے امت اسلامیہ اور بشریت سے متعلق قرار دیا اور کہا کہ خدا کا دستِ انتقام اسی امت کے درمیان سے بلند ہو چکا ہے اور ان شہدا کے خون کا انتقام ضرور لیا جائے گا۔
ایران کے چیف جسٹس نے امریکہ کی جانب سے داعش کی مسلسل حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خود امریکہ نے اسے وجود بخشا اور اسکے بعد اب ہر قسم کی مالی، اسلحہ جاتی اور اطلاعاتی مدد کر کے اسے مسلم اقوام کے خلاف جرائم کی انجام دہی کے لئے سرگرم کئے ہوئے ہے اور جو بھی داعش کے مقابلے کے لئے کھڑا ہوتا امریکہ اسے نشانہ بناتا ہے۔
خیال رہے کہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ عراقی عدلیہ کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ فائق زیدان کی دعوت پر عراق پہونچے ہیں اور وہ اپنے اس تین روزہ دورے کے دوران صدر برہم صالح، وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی اور پارلیمنٹ اسپیکر محمد الحلبوسی سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular