Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

ایتھوپیا میں نسلی فسادات، 100 سے زائد افراد ہلاک

مغربی ایتھوپیا میں نسلی فسادات میں 100 سے زائد افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ ایتھوپین ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کا واقعہ بینیشینگل-گوموز ریجن کے علاقے میٹیکل میں وزیراعظم آبے احمد کے دورے کے ایک روز بعد پیش آیا۔آبے احمد نے ریجن میں اپنے دورے کے دوران نسلی فسادات کے خاتمے اور قومی یکجہتی پر زور دیا تھا۔ ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق نسلی فسادات کے واقعے میں ہلاکتوں کے بڑھنے کا بھی امکان ہے جبکہ مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 200 تک یا اس سے زائد ہو سکتی ہے۔ خیال رہے کہ مغربی ایتھوپیا میں نسلی فسادات کا یہ واقعہ شمالی ٹیگری ریجن میں ایتھوپین فورسز اور مقامی فورسز کے درمیان گزشتہ ماہ ہونے والے فسادات سے مختلف ہے۔ حملے میں زندہ بچ جانے والے متعدد افراد نے ایمنیسٹی انٹرنیشنل کو بتایا کہ گوموز کمیونٹی کے افراد نے امہارا، امورو اور شناشا قبائل پر حملہ کر کے ان کے گھروں کو جلایا اور لوگوں کو چاقوؤں اور فائرنگ سے نشانہ بنایا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق حملے میں متاثر ہونے والے درجنوں افراد کی ابھی تک گنتی نہیں ہو سکی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular