جکارتہ (نیوز ڈیسک)انجمن اہل بیت انڈونیشیا کے سربراہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئے ،ڈاکٹر جلال الدین رحمت انڈونیشیا میں شیعت کی بنیاد رکھنے والے اور ایک معتدل اور محبوب شخصیت کے مالک تھے ،وہ انڈونیشیا کی قومی اسمبلی کے رکن، مدرسہ شہید مطہری کے بانی، مجمع اخوت شیعہ و سنی کے بانی اور مجمع جہانی تقریب مذاہب کے رکن تھے


































