ترک فوج شہریوں کے خلاف مجرمانہ اقدامات انجام دے رہی ہے
دمشق(نیوز ڈیسک) شام حکومت نے اقوام متحدہ سے ترک فوج کی جارحیت ختم کرانے کا مطالبہ کردیا، وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں کہا ہے کہ ترک فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے الحسکہ شہر کے پانی کی سپلائی منقطع کر رکھی ہے اور عام شہریوں کے خلاف مجرمانہ قدامات انجام دے رہے ہیں،حالانکہ حسکہ میں باقی رہ جانے والے شہریوں کی اکثریت عورتوں اور بچوں پر مشتمل ہے، وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترکی کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کریں اور شامی سرزمین پر ترک فوج کے ناجائز قبضے کو ختم کرانے کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں۔


































