Fri Nov 27, 2026

ایران کا کویت پر ڈرون حملے میں کوئی کردار نہیں، تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہیں: ایران اسرائیل کے غزہ میں حملے تھم نہ سکے، 48 گھنٹے میں مزید 19 فلسطینی شہید پاکستان اور قطر نے امریکا سے کشیدگی میں کمی کیلئے نئی تجاویز دے دیں: عراقچی مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ٹرمپ کے سابق حامیوں کی اکثریت اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کی حامی، سروے حزب اللہ کو ایران سے تعلقات پر فخر ہے، مزاحمت کی حمایت پر ایران کے شکر گزار ہیں، شیخ نعیم قاسم اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں کا بہانا بنا کر امریکا کو ایک نئی جنگ میں گھسیٹنے کی سازش کررہا ہے، عباس عراقچی حماس کی اپنے رہنماؤں کے تازہ اسرائیلی حملوں میں قتل کی مذمت، جنگ بندی کے ضامن ممالک سے مداخلت کا مطالبہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مزید سخت، نئے نگرانی اور دفاعی نظام نصب کرنے کا اعلان یوکرین جنگ میں 7 لاکھ سے زیادہ روسی فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف بندرگاہ کے بدلے بندرگاہ، یمنی فوج نے جدہ اور جازان کو نشانہ بنا دیا ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کی اعلیٰ قیادت کو قتل کرنے کے امکان پر غور آبنائے ہرمز میں دو امریکی ڈرون لوکاس اور ایم کیو 9 تباہ کر دیئے، ایران جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز امریکی عوام ایران کخلاف جنگ ​​کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں، سروے رپورٹ

روزانہ کی خبریں

افغانستان میں تباہ کن امریکی ہتھیارو ں کے تجربات(خوفناک اثرات سامنے آنے لگے)

 ننگر ہار میں مدر آف آل بم استعمال کیا گیا، بعض تباہ کن ہتھیاروں اور بموں میں ڈی پلیٹڈ یورینیم کا استعمال، سرطان اور دوسری نامعلوم بیماری پھیل گئی
کابل میں ہلکے زلزلے معمول بن گئے،ایسے نئے اور تباہ کن ہتھیاروں کا تجربہ کیا گیا جو امریکا یا یورپ میں کرنا ممکن نہیں،افغان نیوز ایجنسی کی رپورٹ
کابل (نیوز ڈیسک) امریکی فوجیوں نے افغانستان کو تباہ کن ہتھیاروں کی تجربہ گاہ بنا دیا، افغانستان کی نیوز ایجنسی آریانا کی ویڈیو رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا نے2001سے اب تک دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر افغانستان میں عام تباہی پھیلانے والے متعدد ہتھیاروں کا استعمال کیا، کمزور ممالک میں امریکا کی موجودگی اور ان پر قبضہ جمانے کا ایک مقصد ایسے نئے اور تباہ کن ہتھیاروں کا تجربہ کرنا ہے جن کے تجربات امریکا اور یورپی ملکوں میں ان کے نامعلوم اثرات یا دوسری وجوہات کی بنا پر نہیں کیے جاسکتے ، ویڈیو اسٹوری میں افغانستان میں امریکی جرائم کے بعض گوشوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور جنگ زدہ افغانستان میں نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مناظر دکھائے گئے ہیں،رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں کی جانب سے استعمال کیے گئے بعض تباہ کن ہتھیاروں اور بموں میں ڈی پلیٹڈ یورینیم کا استعمال بھی کیا گیا جوشہریوں میں سرطان اور دوسری نامعلوم بیماری کا سبب بن رہا ہے، ننگر ہار کے شہر آچین میں جدید ترین تباہ کن بم ” مدر آف آل بم” کا استعمال کیا گیا، کابل میں ایک سال کے دوران چار سے پانچ شدت کے کئی زلزے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ امریکی ہتھیاروں کے تجربات کے نتیجے میں ایسا ہوا ہے، افغانستان کی زرعی زمینیں، قدرتی حیات اور معدنیات بھی امریکیوں کے شر سے محفوظ نہیں رہے،افغانستان میں خفیہ جیلوں کا قیام، وہاں رکھے جانے والے قیدیوں کا بطور ‘لیب اینمل’ استعمال اور ان پر نامعلوم اشیا اور مواد کا تجربہ، امریکی فوجیوں کے مجرمانہ اقدامات کی فہرست میں شامل ہے

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular