ہر طرح کی جارحیت کا جواب دیا جائے گا ، حماس سربراہ کی یقین دہانی
تہران (نیوز ڈیسک) حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نام اپنے تازہ خط میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم اور مسلمانوں کے مقدس مقامات، بیت المقدس، شیخ جراح اور غزہ پر غاصب صیہونیوں کی وحشیانہ جارحیت کے پیش نظر تمام فلسطینی گروہوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غاصب صیہونیوں کے جرائم روکنے کی کوشش اور ان جرائم کا بھرپور مقابلہ کریں اور ساتھ ہی صیہونیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ ان کے جرائم کے مقابلے میں فلسطینی قوم اور تحریک استقامت کی جانب سے خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی اور ہر طرح کی جارحیت کا جواب دیا جائے گا ،انہوں نے لکھا کہ فلسطینی قوم اور تحریک استقامت کی جانب سے جواب دیا جانا ضروری تھا اور یہ جواب دیا جانا فلسطینی قوم کا اپنے دفاع کے دائرے میں قانونی حق ہے ،جرائم پیشہ صیہونی دشمن کی جانب سے فلسطین کے نہتے عوام کے خلاف ہر طرح کے ممنوعہ ہتھیاروں کا دن و رات استعمال کیا جا رہا ہے ،غزہ سمیت تمام علاقوں میں ہر قسم کے وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔
































