دہشت گردوں کو فرقہ واریت کے فروغ کیلئے ٹاسک دیا گیا ہے
لاہور(نیوز ڈیسک) ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ اسلام کو انتہا پسندوں نے ہائی جیک کیا، دہشت گردوں کو فرقہ واریت کے فروغ کیلئے ٹاسک دیا گیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القران انٹرنیشنل کے 40ویں یوم تاسیس پر خطاب میں کیا،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ ورلڈ بینک کی شرائط پوری کرنے کے چکر میں ہم غلام بن گئے ہیں، ایک ایسی دنیا کی تعمیر کرنا ہوگی جس میں مسلمان دین کے مطابق زندگی گزاریں، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی سمیت دیگر رہنماوں نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔


































