لاہور (پ ر ) شیعہ علما ءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے بھارتی شہری وسیم رشدی کا انڈین سپریم کورٹ میںجہاد سے متعلق آیات نکالنے کی درخواست کو شر انگیزی قراردیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ قرآن مجید میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی ،کلام الٰہی کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ لی ہے،۔ شرپسند وسیم رضوی ، سلمان رشدی کا چیلا اورہندو انتہا پسند گروہ آر ایس ایس کا ایجنٹ ہے


































