
تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس سے دوبارہ جنگ شروع کرنے کی شرط کو جنگ معاہدے میں شامل کرنے پر زور دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب بھی ضرورت پڑی غزہ پر حملہ کیا جاسکتا ہے۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی شین بیٹ کے سربراہ بھی مذاکرات کے لیے قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں اپنے اہداف کے حصول تک حماس کے خلاف جنگ جاری رکھے گا اور اس پر کسی قسم کا کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔


































