Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

غزہ اور لبنان پر صیہونی حملے، 22 افراد شہید، متعدد زخمی

غزہ : غزہ اور لبنان رات بھر اسرائیلی جنگی طیاروں کا ہدف بنے رہے۔ بمباری اور میزائل حملوں میں بائیس افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے نصیرات کیمپ۔ المغازی اور البریج پر بمباری کردی حملے میں دس فلسطینی شہید اور گیارہ زخمی ہوگئے۔ جنگی طیاروں نے کمال عدوان اسپتال پر بھی حملہ کیا جس میں ڈائریکٹر اور ڈاکٹروں سمیت عملے کے نو ارکان زخمی ہوگئے۔ ادھر شجاعیہ سے انخلا کرنے کے حکم سے افراتفری مچ گئی، رات گئے سینکڑوں فلسطینی نقل مکانی کرگئے۔
اسرائیلی بمباری سے ایک اور یرغمالی خاتون ماری گئی۔حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے خاتون کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ خاتون کے ساتھ موجود ایک اور قیدی کی زندگی کو ابھی تک خطرہ لاحق ہے۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے وسطیٰ علاقے میں بمباری سے طبی عملے کے مزید دو ارکان سمیت بارہ افراد شہید ہوگئے۔ چوبیس گھنٹوں میں نو رضاکار شہید ہوچکے ہیں۔ گذشتہ روز اسی علاقے پر حملے میں شہید ہونیوالوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular