
غزہ: غزہ میں صیہونی بمباری جاری ہے۔ صیہونی فوج نے جبالیہ میں آبادی کو نشانہ بنادیا، بیس خواتین سمیت چوالیس فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ 80 سے زائد زخمی ہیں۔جبالیہ میں دوسرے حملے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔نفق اسٹریٹ کے قریب ڈرون حملے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔ شہدا کی مجموعی تعداد بیالیس ہزار پانچ سو سے زائد ہوگئی۔ مغربی کنارے کے شہر نابلس اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوج اور مزاحمت کاروں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔


































