
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ میں قیامت برپا کردی۔ تین ہفتوں سے محصور جبالیہ میں وحشیانہ حملہ کرکے ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے جبالیہ میں دس رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، جو ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور کئی فلسطینی اب بھی ملبے تلے دبے ہیں ۔صیہونی فوج نےخان یونس میں بمباری کرکے اٹھائیس فلسطینیوں کو شہید کردیا، کئی زخمی ہیں۔ بیت لاہیہ میں کے کمال عدوان اسپتال میں بھی صیہونی فوج کے حملے میں کئی فلسطینی بچوں کی شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔ شہدا کی مجموعی تعداد بیالیس ہزار آٹھ سو سینتالیس ہوگئی۔


































