
غزہ: صیہونی فوج نے نصیرات اور خان یونس پر حملوں میں چالیس فلسطینیوں کو شہید اور سو سے زائد کو زخمی کردیا۔ نصیرات کیمپ میں صیہونی فوج نے ایک اور اسکول کو نشانہ بنادیا۔ العودہ اسکول پر حملے میں 23 فلسطینی شہید اور چھیتر زخمی ہوگئے۔اسکول میں پناہ گزینوں کی بڑی تعداد مقیم تھی۔ شہدا میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔ اس حملے کے کچھ ہی دیر بعد صیہونی فوج نے خان یونس میں خیمہ بستی پر بم برسادئے۔ حملے میں 17 فلسطینی جان سے گئے جبکہ چھبیس زخمی ہوئے۔
سات اکتوبر کے بعد شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد اڑتیس ہزار آٹھ سو تک جاپہنچی ہے۔ ادھر ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں تقریباً 20 فی صد خاندان تباہ کن صورت حال میں ہیں اور 50 فی صد قحط کے خطرے کی وجہ سے ہنگامی صورتحال میں ہیں۔


































