
بیروت : بیروت پھر دھماکوں سے گونج اٹھا، صیہونی فوج نے تین گھنٹوں میں سترہ فضائی حملے کرڈالے، کئی شہری شہید و زخمی ہوگئے۔ لبنانی محکمہ صحت نے اٹھائیس شہریوں کی شہادت اور 139 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی میادین نیوز کے دفتر کو بھی تباہ کر ڈالا۔ مزید کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ جنوبی لبنان کے علاقے یاطر میں زخمی شہریوں کو نکالنے والے لبنانی فوجی اہلکار اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن گئے، لبنانی فوج کے آفیسر سمیت متعدد فوجی شہید اور زخمی ہوگئے۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا بیروت اسپتال میں حزب اللہ کے کیش بنکر کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ حزب اللہ نے تل ابیب میں اسرائیلی فوجی کمپنی پر میزائل داغ دیے، انٹونی بلنکن بھی حملے کے وقت موجود تھے۔ تل ابیب میں سائرن بج اٹھے.


































