
تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کا یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر حملہ قابل مذمت ہے۔یمنی غیور قوم نے غزہ میں فلسطینی عوام پر صیہونی جارحیت کا جواب دیا ہے۔ یمنی بندرگاہ پر حملہ اور بے گناہوں کی شہادت سے صیہونی حکومت کا حقیقی چہرہ مزید آشکار ہوا ہے۔ صیہونی حکومت پورے خطے میں جنگ کا دائرہ وسیع کرنا چاہتی ہے۔ کنعانی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کی حقیقی وجہ سے غزہ میں فلسطینی عوام کا ظالمانہ محاصرہ ہے۔ جب تک غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر صیہونی مظالم ختم نہیں ہوں گے، خطے میں کشیدگی باقی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یمن پر حملے میں اسرائیل کے علاوہ امریکہ اور اس کے حامی ممالک بھی شریک ہیں۔


































