Thu Nov 26, 2026

حماس کی اپنے رہنماؤں کے تازہ اسرائیلی حملوں میں قتل کی مذمت، جنگ بندی کے ضامن ممالک سے مداخلت کا مطالبہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مزید سخت، نئے نگرانی اور دفاعی نظام نصب کرنے کا اعلان بندرگاہ کے بدلے بندرگاہ، یمنی فوج نے جدہ اور جازان کو نشانہ بنا دیا ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کی اعلیٰ قیادت کو قتل کرنے کے امکان پر غور آبنائے ہرمز میں دو امریکی ڈرون لوکاس اور ایم کیو 9 تباہ کر دیئے، ایران جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز امریکی عوام ایران کخلاف جنگ ​​کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں، سروے رپورٹ ایران کی 7 شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے، قالیباف امریکی محاصرے کو توڑنے کے لیے پُرعزم ہیں، محسن رضائی پہلا پاکستانی محمد ذیشان علی خلا میں پہنچ گیا آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف سعودی دارالحکومت ریاض کی بلند ترین عمارت پر ایک ہفتے میں دوسری بار حملہ امریکہ کے ساتھ مل کر ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہے ہیں، اسرائیلی وزیر جنگ کا دعویٰ دہشت گردی، نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری 4 ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے، عباس عراقچی

روزانہ کی خبریں

آئی ایس او کا پچاسواں "جہد مسلسل و عزم نو” کنونشن اختتام پذیر، زاہد مہدی مرکزی صدر منتخب

رپورٹ: توقیر کھرل

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ 50واں "جہد مسلسل و عزم نو” کنونشن اختتام پذیر ہوگیا، کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں طلباء اور سابقین نے شرکت کی۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن کے آخری روز زاہد مہدی کو نیا میرِ کارواں منتخب کیا گیا۔ کنونشن کے آخری روز قرآن و اہلبیت  کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ حیدر نقوی، سربراہ امت واحدہ علامہ امین شہیدی، علامہ غلام عباس رئیسی، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماء علامہ  عبد الخالق اسدی، سابق مرکزی صدر ملک اعجاز، سابق مرکزی صدر ثاقب اکبر نقوی اور سابق مرکزی صدر علامہ حسنین گردیزی نے خطاب کیا۔ منقبت خواں اور نوحہ خواں زوار بسمل اور علی صفدر نے ترانہ شہادت پیش کیا۔

 جامعۃ المصطفیٰ لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن "جہد مسلسل و عزم نو” کی آخری نشست میں نئے میر کارواں کا انتخاب عمل میں آیا۔ علامہ حسنین گردیزی نے ان سے ذمہ داری کا حلف لیا۔ نئے مرکزی صدر کا اعلان رکن مرکزی نظارت آیت اللہ غلام عباس رئیسی نے کیا۔ اعلان سے قبل مجلس عاملہ اور مجلس نظارت کے اجلاس منعقد ہوئے اور بعد ازاں پاکستان بھر کے یونٹ صدور کے سامنے سابق مرکزی سینیئر نائب صدر زاہد مہدی اور سابق مرکزی نائب صدر حسن عارف کے نام پیش کئے گئے تھے۔ الیکشن سے پہلے سابق مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور رائے شماری کے نتیجے میں مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

مرکزی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا تو پنڈال میں موجود امامیہ نوجوانوں نے والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا اور زاہد مہدی قدم بڑھاؤ، ہم تمہارے ساتھ ہیں، کے نعرے لگائے۔ نو منتخب مرکزی صدر نے شرکاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی جغرافیائی اور فکری سرحدوں کا تحفظ ہمارا منشور ہے اور ہم وطن کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ آئی ایس او ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور اپنے وطن کے دفاع کیلئے مصروف عمل ہے۔ کنونشن کے بعد استحکام پاکستان ریلی لاہور کے تاریخی مال روڈ پر نکالی گئی۔ ریلی ناصر باغ سے شروع ہو کر انارکلی چوک، جی پی او چوک، لاہور ہائیکورٹ سے ریگل چوک پہنچی، جہاں سے ریلی پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک میں پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ ریلی کی قیادت آئی ایس او کے نومنتخب مرکزی صدر زاہد مہدی نے کی۔ ریلی میں علمائے کرام اور مختلف تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبہ بھی شریک تھے۔

 ریلی کے شرکاء پاکستان زندہ باد، پاکستان کا مطلب کیا، لا الہ الا اللہ کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر زاہد مہدی کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں، جب دنیا میں مظلومین کی حکومت ہوگی۔ عراق، افغانستان، شام، لبنان اور پاکستان میں عالمی استکبار کی مذموم سازش کے تحت مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں، ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے مخالف ہیں۔ پاکستان کے نوجوان بیدار ہیں، ہر سازش کا مقابلہ کریں گے، دشمن جان لیں، پاکستان کے جوان ملک کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں، وطن کا بھرپور دفاع کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular