
صنعا: یمنی فوج نے حدیدہ پر حملے کے جواب میں اسرائیل پر دو حملے کئے ہیں۔ اسرائیلی بندرگاہی شہر ایلات پر میزائلوں سے حملہ کیا گیاہے۔ فوجی ترجمان یحیٰ سریع نے بتایا کہ بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل میں کئی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا حملے میں تمام مقرر کردہ اہداف حاصل کرلئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں لائبیریا کے پرچم بردار مال بردار جہاز پمبا پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ حملے میں جہاز کو معمولی نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جارحیت کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔


































