
صنعا: یمنی فوج نےاسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ڈرون داغ دیا، ایک شخص ہلاک، دس زخمی ہوگئے۔ ڈرون حملہ امریکی سفارت خانے کے قریب واقع ایک عمارت پر کیا گیا، یمنی فوج کے تل ابیب پر حملے سے صیہونی حکومت اور عوام خوف زدہ ہوگئی، اسرائیل کا ڈیفنس سسٹم اور جدید آئرن ڈوم ڈرون حملہ روکنے میں مکمل ناکام رہا، یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا جس ڈرون سے تل ابیب پر حملہ کیا اس کا نام جفا ہے جو کہ اسرائیل کے قبضے سے پہلے تل ابیب کا پرُانا نام تھا۔


































