Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

یحییٰ سنوار میدان جنگ میں جرأت مندی سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، حماس

غزہ : حماس نے اپنے سربراہ یحیٰ سنوار کے اسرائیلی حملے میں شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آزادی اور خود مختاری کے لیے یحییٰ السنوار نے اپنی جان قربان کردی۔ وہ بہادری اور دلیری کے ساتھ اسرائیلی فوج کے سامنے آخری سانس تک ڈٹے رہے یہاں تک کہ اپنی جان اللہ کی راہ میں قربان کردی۔ انہوں نے کہاکہ یحییٰ السنوار نے لڑائی کے آخری لمحے تک ہتھیار نہیں ڈالے۔ اپنا سر اونچا رکھا اور تمام زندگی جدوجہد آزادیٔ فلسطین میں گزار دی۔ خلیل الحیا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مزاحمت کی تحریک مزید تقویت کے ساتھ یحییٰ السنوار کے مشن کو جاری رکھے گی اور مقصد حاصل کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے السنوار کے قتل کا انتقام لینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ کا اسرائیلی یرغمالیوں کو اُس وقت تک رہا نہیں کریں گے جب تک اسرائیل غزہ پر حملے بند نہیں کر دیتا اور اپنی افواج کو واپس نہیں بلوالیتا۔

مزید پڑھیے

Most Popular