
تہران: نومنتخب ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق ملنے تک حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے لکھاکہ ایران امام خمینی کی فرمودات اور رہبر معظم کی بابصیرت قیادت میں فلسطینی قوم کو نسل پرست اور غاصب صیہونی حکومت پر فتح حاصل ہونے تک ان کی حمایت کو اپنا اسلامی اور انسانی وظیفہ سمجھتا ہے اور اس حمایت کو جاری رکھے گا۔ مجھے اطمینان ہے کہ فلسطینی قوم کی استقامت اور مجاہدین کی قربانی کے نتیجے میں فلسطین کو اللہ کے فضل سے فتح نصیب ہوگی۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ فلسطینی عوام کو عزت و آزادی، مجاہدین کو فتح اور شہداء کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت کرے۔


































