Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

دو تین سالہ بچے کی ضد کی کیا وجہ ہے اور راہ حل کیا ہے؟

اس عمر میں ایک حد تک ضد کرنا نارمل بات ہے۔ اگر حد سے بڑھ جائے تو پھر ایک مسئلہ ہے۔

وجوہات

والدین کی توجہ پانا چاہتا ہے۔ (اہم ترین وجہ)

وہ ہر چیز کو اپنی بچگانہ نگاہ سے دیکھتا ہے، آپ کے نقطہ نظر سے نہیں۔

وہ اپنی بات پوری طرح نہیں کرسکتا لیکن اس سے کئی گنا زیادہ سمجھتا ہے۔

ضرورت سے زیادہ "یہ کرو یہ نہ کرو” سننے سے تھک گیا ہے۔

وہ اپنی اطراف کی دنیا کو تجربہ کرنا چاہتا ہے۔

راہ حل

جس چیز کے لئے ضد کررہا ہے اس پہ سے دھیان بٹوائیں۔ ذہن کو کسی اور چیز میں مصروف کروائیں۔ بچوں کا دھیان بآسانی بٹ جاتا ہے۔

دیکھیں کہ اسکی کون سی اصلی ضروریات پوری نہیں ہورہی ہیں۔

اس کی باتوں پر دھیان دیں۔ اسے توجہ دیں۔

صرف خطرناک کاموں پہ روکیں۔ اس کے علاؤہ اسے آزادی دیں۔ ماحول کو امن بنائیں۔

پرسکون رہیں اور اس پر مت چیخیں۔

جب وہ صحیح کام کرتا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کریں اور اس کام کو بولڈ کریں۔

سزا کا استعمال نہ کریں۔ ابھی وہ بہت چھوٹا ہے۔

اسے اپنے ماحول کی کھوج سے نہ روکیں۔

کم اہم مسائل پر اپنی حساسیت کو کم کریں۔

زبانی تعریف کا استعمال کریں۔

اس سے سکون سے بات کریں۔

ہاتھ مت لگاؤ، وہاں مت جاؤ۔۔۔ کے بجائے ماحول کو محفوظ بنائیں۔

مخصوص اصول مرتب کریں اور اس کی سمجھ کے مطابق سمجھائیں۔۔۔ اشاروں سے، آوازوں سے، کہانیوں سے۔۔۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular